میرا کراچینمایاں

کورنگی کے مختلف علاقوں میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی کے تین سب ڈویژن کے چھ یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا

ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کے دو یونین کونسل، کورنگی زمان ٹاؤن یونین کونسل 8 اور ناصر کالونی یونین کونسل 2 کے مختلف علاقے،، شاہ فیصل کالونی سب ڈویژن کے دو یونین کونسل الفلاح یونین کونسل 7 اور ناتھا خان گوٹھ یونین کونسل 1، ماڈل کالونی سب ڈویژن میں یونین کونسل 1 اور کھوکھراپار یونین کونسل 4 شامل ہے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کروایا جائے گا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 18 مئی سے یکم جون کی شام تک نافذالعمل رہے گا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close