قومینمایاں

عمران خان وفاقی وزرا کے ہمراہ 2 روز دورے پر سری لنکا روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزرا کے ہمراہ 2 روز دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سری لنکن پہنچ کر ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔
وزیر اعظم اور سری لنکن ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ سری لنکن ہم منصب کل وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کل سری لنکن صدر سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
دورہ سری لنکا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اشتراک کو آگے بڑھایا جائے گا، دورے پر مدعو کرنے پر سری لنکن وزیراعظم کا مشکور ہوں۔
دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم سری لنکا کے وزیر اعظم کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close