قومینمایاں

عمران خان نے 12 وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اگلے ہفتے 12 مختلف وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم وزارتوں اور ڈویژن سے بریفنگ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان متعلقہ وزیر ، مشیر، معاون خصوصی اور سیکرٹری کے ساتھ معاہدہ کریں گے جبکہ پرفارمنس معاہدوں پر دستخط 21-2020 کے لیے کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے وزارت داخلہ اور خزانہ سے بھی بریفنگ طلب کرلی، اس کے علاوہ وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت آئی ٹی بھی وزیر اعظم کو رپورٹ دے گی۔
وزیراعظم کی جانب سے وزارت تجارت اور وزارت منصوبہ بندی سے بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے جبکہ منگل کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی آٹے، چینی سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت توانائی سے بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ریونیو ڈویژن سے بھی بریفنگ طلب کرلی۔
وزیر اعظم نے وزرا کو کارکردگی دکھانے اور عوامی مسائل حل کرنے کی ایک مرتبہ پھر ہدایت کی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close