
اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے میرا پیغام ہے کہ جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔ جتنا لوگ خود کو نظم و ضبط سے آراستہ کریں گے اتنا ہی ہمارے لئے کورونا کی وبا سے نمٹنا آسان ہوگا اور بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوپائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 176 ہوچکی ہے۔