ادھر اُدھر کی

عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر چلے گئے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر قطر چلے گئے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم امیر قطر تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستان اور قطر میں باہمی اعتماد اور مفاہمت پر مبنی قریبی تعلقات ہیں، دونوں ممالک سیاسی، تجارت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔

یہ وزیر اعظم کا قطر کا دوسرا دورہ ہے، امیر قطر نے جون 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، امیر قطر کے دورے میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا تھا، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ قطر سے باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close