میرا کراچینمایاں

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کو نامعلوم ملزمان نے لوٹ لیا

کراچی کے علاقے بن قاسم میں نامعلوم ملزمان ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سے سرکاری اسلحہ اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بن قاسم شاہنواز گوٹھ میں ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی سکندر ڈیوٹی ادا کر کے واپس گھر آ رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اسے دھکا دیا جس سے وہ گر گیا۔

ملزمان نے اسلحے کے زور پر اہلکار سے اس کا سرکاری پستول اور نقد رقم چھینی اور فرار ہو گئے۔

واقعے کا مقدمہ متاثرہ اہلکار کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں درج کر کے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close