جرائمنمایاں

کراچی میں ایک مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

کراچی کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی کے علاقے میں واقع گھر میں ایک شخص نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق اسحاق نامی شخص نے ذاتی رنجش کے باعث فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے شواہد جمع اور گواہوں کے بیانات قلم بند کیئے۔

مقتول خواتین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے قتل کے واقعے کے محرکات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close