قومینمایاں

کراچی میں بینکوں نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے بعد رسید لینے پر چارجز عائد کردیے

کراچی میں بینکوں نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے بعد رسید لینے پر چارجز عائد کردیے۔
نجی نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق صارفین بینک کے اے ٹی ایم سے رقم وصول کرنے کے بعد اب رسید لینے کے بھی چارجز ادا کر رہے ہیں۔
بینک دولت پاکستان کے ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رسید وصول کرنے پر کسی قسم کے چارجز عائد نہیں کیے۔
ترجمان کے مطابق بینک خدمات کے عوض صارفین سے کسی بھی قسم کے چارجز لینے میں آداز ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے اس افواہ کی بھی تردید کردی کہ مرکزی بینک نے اے ٹی ایم سے رقم حاصل کرنے پر حد مقرر کی ہے۔
مرکزی بینک نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پیسے نکلوانے کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ بینک خود کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close