قومینمایاں

کراچی میں ڈاکو بینک سے بھاری رقم لوٹ کر فرار ہوگئے

کراچی میں ڈاکو پھر سے بے گام ہوگئے۔ نیو کراچی میں چار مسلح ڈاکوبآسانی نجی بینک لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واردات بلال کالونی تھانے کی حدود میں دومنٹ چورنگی کے قریب ہوئی جہاں چار مسلح ڈاکو نجی بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا لیا۔
مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے بینک کے سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔
نجی بینک کے مینیجر نے پولیس کو بتایا کہ بینک سے لوٹی گئی رقم کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ڈاکو بھاری رقم لے کر فرار ہوئے۔ چار مسلح ڈاکو دو موٹرسائیکلوں پر آئے تھے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close