میرا کراچینمایاں

کراچی میں حکومت نے کاروبار کی بندش کے خاتمے کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے ہفتے میں دو روز کاروبار کی بندش کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہفتے میں 2 دن بندش کے بجائے این سی او سی کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا اور اب اتوار کو کاروبار بند ہوگا جب کہ باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close