میرا کراچینمایاں

کراچی میں گرمی کہ شدت میں اضافہ، پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کارخ تبدیل ہونے کے سبب تیسرے روز بھی کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، صبح کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع ہونے اور بلوچستان کی ریگستانی گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی وجہ سے شدید گرمی رہی۔ گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی۔

شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کے باوجود حبس اور گھٹن رہی، ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے اور شام کے سمندری ہوائیں بحال ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت کم سے کم پارہ 22.5 ڈگری رہا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 73 اور شام کو 20 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو مطلع گرم رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close