میرا کراچینمایاں

کراچی میں ٹریفک پولیس نے 8 محرم کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا

کراچی میں ٹریفک پولیس نے 8 محرم کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، کراچی میں 8 محرم کا مرکزی جلوس کل نشتر پارک سے ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک پولیس  کے مطابق ٹریفک کو سولجر بازار سے کوسٹ گارڈ اورنشتر روڈ کی جانب موڑا جائے گا جبکہ ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ چوک پر نشتر روڈ اور گارڈن موڑا جائے گا۔

لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی اور مارٹن روڈ، جیل روڈ موڑا جائے گا، سپرہائی وے سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آبادسے ناظم آباد چورنگی موڑاجائے گا۔

تمام چھوٹے بڑے ٹریفک کو گرومندر سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شاہراہ قائدین سے آنے والے ٹریفک کو خداداد سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جن گاڑیوں پر جلوس کااسٹیکر ہوگا جلوس میں جانے کی اجازت ہوگی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close