قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 105 افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیوا وائرس نے آج 105 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 948 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,639,82 ہوگئی ہے۔
کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 312 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 710,829 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ67 ہزار 970 ، پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، اسلام آباد میں 64 ہزار 173، بلوچستان میں 20 ہزار 097، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 069 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 097 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد69 ہزار 811 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 105 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 229 ہوگئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close