قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1194 کیسزرپورٹ ، 57 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے مزید 1194 کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ 57 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 21 ہزار633 ہوگئیں۔ کورونا کے مزید 1194 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہوگئی۔

این سی اوسی کے اعداد وشمارکے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 3.34 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ روزکورونا کے 35 ہزار695 ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جب کہ 2 ہزار 38 مریض صحتیاب بھی ہوئے
Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close