قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں ایک ہزار196 افراد کورونا وبا کا شکار

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں ایک ہزار196 افراد کورونا وبا کا شکار جب کہ 50 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ روز 38 ہزار 453 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار196 افراد کورونا وبا کا شکارجب کہ 50 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 جب کہ مجموعی 12 ہزار 708 افراد کی اموات ہوئیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار964 افراد صحتیاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 207 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 741، پنجاب ایک لاکھ 68 ہزار 891، ‏اسلام آباد 43 ہزار 753، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 955 جب کہ خیبرپختونخوا 71 ہزار 282، بلوچستان میں 19 ہزار 04 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close