قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 1245 کیسز اور40 اموات

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 1245 کیسز اور40 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 40 اموات اور 1245 کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار527 جب کہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہوگئی۔
ملک بھرمیں گزشتہ روز34 ہزار754 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ایک ہزار243 افراد وبا سے صحتیاب ہوگئے۔ مجموعی صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 840 ہوگئی۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close