قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 923 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ تقریباً 2 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,471,172 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 923 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 930,511 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350 ، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 789، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 072، اسلام آباد میں 81 ہزار 626، بلوچستان میں 25 ہزار 589 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد48 ہزار 937 ہے۔ جب کہ3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.81 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 189 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 380 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 860,385 ہوگئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close