میرا کراچینمایاں

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 209 مزید نئے کورونا کے کیسز ظاہر ہوئے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وسطی کراچی کی کچی آبادیوں میں سے 11 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 209 مزید نئے کورونا کے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد صوبہ سندھ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے جو 2.1 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کل 2372 ٹیسٹ کیے تھے جن میں سے 209 مثبت آئے ہیں، اس وقت سندھ میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 2217 ہوگئی ہے اور 5 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 581 ہے جو کل مریضوں کا 26 فیصد ہے جبکہ 1589 مریض ابھی زیرعلاج ہیں اور ان میں سے 872 اپنے گھروں میں، 469 آئیسولیشن مراکز اور 248 اسپتالوں میں ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تبلیغی جماعت کے کل 4692 افراد تھے جن میں 4653 کے نمونے لیے گئے اور ان میں سے 429 مثبت آئے ہیں جبکہ 911 ٹیسٹ کا نتیجہ ابھی باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے 132 کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ آئیسولیشن میں ہیں، باقی 77 کیسز کراچی میں ظاہر ہوئے ہیں، یہ تشویشناک بات ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا کے 30 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں لیاری، صدر، گارڈن کے علاقے شامل ہیں جبکہ کراچی شرقی میں 16 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں گلبہار، گلستان جوہر، شرف آباد اور KECHS کے علاقے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں ناصر کالونی، شاہ فیصل کالونی، پی آئی اے سوسائٹی شامل ہیں جبکہ ملیر میں 6 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ لانڈھی اور گلشن حدید کے علاقوں سے بھی کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

کر اچی غربی میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں افغان بستی، نادرن بائی پاس، بلدیہ شامل ہیں اور وسطی کراچی کی کچی آبادیوں میں 11 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سے باہر تبلیغی جماعت کے علاوہ کوئی نیا کیس نہیں ہوا اس لیے ہم کراچی کے کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن سخت کریں گے۔

سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ جمعہ کی نماز گھروں میں پڑھیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کا یہاں سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب آپ پاکستان سے باہر رہنے والے بھائیوں کے ساتھ ہیں، آپ نے ہمیشہ پاکستان میں زرمبادلہ بھیج کر ساتھ دیا ہے، وفاقی حکومت آپ کو واپس لانے کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج ایک فلائٹ باہر رہنے والے پاکستانیوں کو وطن لائے گی اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی عوام، وفاقی اور سندھ حکومت آپ کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close