قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 23 افراد جاں بحق 629 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 903 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36 ہزار 607 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 76 لاکھ 80 ہزار 242 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں 2 لاکھ 41 ہزار 200، پنجاب ایک لاکھ 54 ہزار 17 کیسز رپورٹ، خیبرپختونخوا 65 ہزار 532، بلوچستان میں 18 ہزار 750 کیس رپورٹ، ‏اسلام آباد 40 ہزار 815، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 825 ہوگئی,ملک بھر میں کورونا کے باعث 11 ہزار 318 اموات ہوئیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close