قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 449 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا کی تیسری لہرکےدوران کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔24 گھنٹوں میں 3 ہزار 449 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی نےبتایا کہ 1 دن میں مزید 40 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔سب سےزیادہ پنجاب میں 23 اموات،خیبرپختونخوامیں8اموات ہوئیں۔سندھ میں 4، اسلام آباد میں 5 اموات، آزاد کشمیر میں 6 اموات ہوئیں۔ پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار757 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 42 ہزار845 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کےفعال کیسزکی تعداد27 ہزار 188 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالے افراد کی تعداد5لاکھ  78 ہزار 314 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 259 ہوگئی۔

گزشتہ روز،معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ اس وقت بزرگ شہریوں کوکرونا ویکسین دی جارہی ہے اور50 سے 60 سال والے افراد کو اگلے مرحلے میں ویکسین دی جائے گی۔امید ہے کہ اپریل کے دوران یہ مرحلہ آجائے گا۔ 18 سال سے زائد عمر والوں کو ویکسین لگانے کا عمل تقریبا 3 سے 4 ماہ میں شروع ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیراسدعمر نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا کہ کرونا وائرس کےمثبت کیسز کی شرح میں  تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اوراسپتالوں میں تشویش ناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو پابندیاں مزید سخت کرنا ہونگی۔

انھوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ کرونا ایس او پیز کا خیال رکھیں کیوں کہ کرونا کا نیا اسٹرین تیزی سے پھیلتا ہے اور زیادہ مہلک ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close