قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 495 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ ملک میں کرونا کی تیسری لہرکےدوران کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 24  گھنٹوں میں 3 ہزار 495 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کےمطابق 1دن میں مزید 61 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 43 اموات،خیبرپختونخوا میں 9 اموات ہوئیں۔سندھ میں 1، اسلام آباد میں 2 اموات اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےمزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 377 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 592 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 5 لاکھ  77 ہزار 501 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے بتایا ہے کہ اس وقت بزرگ شہریوں کو کرونا ویکسین دی جارہی ہے اور50 سے 60 سال والے افراد کو اگلے مرحلے میں ویکسین دی جائے گی۔امید ہے کہ اپریل کے دوران یہ مرحلہ آجائے گا۔ 18 سال سے زائد عمر والوں کو ویکسین لگانے کا عمل تقریبا 3 سے 4 ماہ میں شروع ہوسکتا ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close