
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 12343 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 665 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1740499 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں سے اب تک 150834 پازٹیو کیسز ہوچکے ہیں۔