قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 830 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ گزشتہ روز 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار 364 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 830 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 964,490 ہوگئی ہے جن میں سے 908,648 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 25 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close