ادھر اُدھر کینمایاں

اپنی غذا میں وٹامن وٹامن سی شامل رکھیے

صحت اور غذا کا چولی دامن کا ساتھ ہے، لیکن ہم کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں؟ یہ سوال اکثر ہم سب کے ذہنوں میں گردش کرتا رہتا ہے۔ اگر ہم اس بات کو اچھی طرح سمجھ لیں، تو یقیناً ہم نہ صرف کئی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں، بلکہ اپنی صحت کا خیال بھی رکھ سکتے ہیں۔ ہمارا جسم قدرت کا ایک انمول عطیہ ہے، جس کی نگہداشت کرنا بہت ضروری ہے۔ ہمارے جسم کو اپنی قوت مدافعت بحال رکھنے کے لیے خاص اجزاکی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیں ایسی غذا استعمال کرنا چاہیے جس سے یہ ضروریات پوری ہو سکیں۔

وٹامن سی; یہ وٹامن آنکھوں، دانتوں اور مسوڑھوں کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ خون کی کمی کو رفع کرتا ہے۔ جِلدی امراض، فساد خون وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی، نشوونما کا معاون اور بینائی کا محافظ ہوتا ہے۔ ماں بننے والی خواتین اور شیر خوار بچوں کی ماؤں کی غذا میں وٹامن سی کے اجزا معمول سے زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی کمی ماں اور بچے دونوں کی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے۔ وٹامن سی ہر قسم کے ساگ خصوصاً پالک اور پتوں والی سبزیوں، جیسے ہری پیاز، گوبھی، شلجم، لوبیا، چقندر، گاجر، مولی، پپیتا، انناس وغیرہ میں وٹامن سی بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close