قومینمایاں

ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

ملک بھر میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی۔

کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی۔

 لاہور میں بھی چینی کی فی کلو قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرکاری نرخ 84 روپے فی کلو ہی مقرر ہے۔

اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

 پنجاب کے دیگر علاقوں ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور اور سرگودھا میں بھی چینی 100 سے 103 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی چینی کی فروخت 100 روپے کلو ہو رہی ہے۔

ملک بھر میں انتظامیہ چینی کے من مانے اضافے کو قابو کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close