قومینمایاں

پیمرا کی ملک میں کیبل آپریٹرز کو جیو نیوز کی نشریات بند کرنے کی ہدایات

پیمرا نے ملک کے مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کو جیو نیوز کی نشریات بند یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے کی ہدایات دے دیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس اعوان کی پریس کانفرنس کے فوری بعد پیمرا حکام نے جیو نیوز کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

پیمرا حکام کی جانب سے ملک کے بڑے کیبل آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ جیو نیوز کی نشریات کو بند کردیں یا پھر اسے پچھلے نمبر پر ڈال دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کئی شہروں میں جیو نیوز کو پچھلے نمبروں پر ڈال دیا گیا ہے یا پھر اس کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں جیو نیوز کی نشریات بند یا پھر پچھلےنمبروں پرڈال دیا گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close