جرائمنمایاں

حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی،مطلوب دہشتگرد گرفتار

حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکا کارروائی میں کالعدم سندھ ریوولیشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سجاد عرف ببلو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ ( سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے موسمیات چورنگی کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرینڈ بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ٹریننگ کے دوران خود کار ہتھیار چلانے اور دہشتگردانہ کارروائی پر مہارت حاصل کی۔

ملزم کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے چھاپے کی وجہ سے ایس آر اے کی چائنز وین پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام ہوئی۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جشن آزادی کی ریلیوں پر بھی حملوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے، تاہم سخت سیکیورٹی کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکا ٹیمیوں نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close