جرائمنمایاں

ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم میں ملوث اور ملزم بغدادی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

بغدادی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم میں ملوث اور پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کر لیا

ایس ایس پی سٹی سرفراز شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے (3) پستول 30 بور بمعہ (6) میگزین, (50) راؤنڈز اور (2) موبائل فون برآمد کیے گئے, گرفتار ملزم کا نام ذاکر ولد محمد یونس ہے.

ملزم ملک کے بیشتر شہروں میں اسٹریٹ کریمنل ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کیا کرتا تھا ملزم عادی اور پیشہ وارانہ ٹارگٹ کلر ہے ملزم نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ اس کے خلاف اس سے قبل بھی قتل اور اقدام قتل جیسے متعدد مقدمات ملک کے مختلف شہروں کے تھانہ جات میں درج ہیں, ایس ایس پی سٹی.

ملزم شہر کی بیشتر موبائل فرانچائزز کو لوٹنے کی وارداتیں بھی کرتا تھا ملزم متعدد بار جیل بھی کاٹ چکا ہے ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کے بعد اپنا اسلحہ فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close