سیاسی باتیںنمایاں

گورنر سندھ سے عرفان اللہ مروت کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے نائب صدر عرفان اللہ خان مروت کی گورنر ہائوس میں ملاقات ہوئی ملاقات میں سندھ کے لئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات اور صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ صوبہ کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close