قومینمایاں

ارسا نے صوبوں کو پانی کی قلت کے حوالے سے خبردار کردیا

ارسا نے صوبوں کو پانی کی قلت کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کو پانی کا شارٹ فال 25 سے 30 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ کے مطابق اس وقت پنجاب اور سندھ کو 18 فیصد شارٹ فال کا سامنا ہے جبکہ گلیشئرز پر درجہ حرارت نہ بڑھنے سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔ حالات نارمل ہونے تک پانی کے استعمال میں احتیاط برتی جائے۔

تربیلا اور منگلا میں پانی کی آمد سے زیادہ اخراج جاری ہے جبکہ منگلا سے سندھ کو 8000 کیوسک پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی ہے۔ اخراج 50ہزار کیوسک سے بڑھا کر 58ہزار کیوسک کر دیا گیا۔

ارسا نے پنجاب سے تعاون کی درخواست کر دی ہے، پنجاب کا محکمہ آبپاشی اس سلسلے میں اپنے فیلڈ اسٹاف کو آگاہ کر دے۔

منگلا سے پانی کا اخراج بڑھانے سے تربیلا پر بوجھ کم ہوجائے گا اور 27مئی تک پنجند سے نیچے کم ازکم 5ہزار کیوسک پانی جانے دیا جائے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close