ادھر اُدھر کینمایاں

اسرائیلی سائنسدانوں کا 90 دن میں اینٹی کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی سائنسدانوں نے اینٹی کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو سیکورٹی ٹیسٹ کے بعد 90 روز میں دستیاب ہوگی۔

اسرائیلی ڈیلی میل کے مطابق اسرائیل میں سائنس دان اس وائرل انفیکشن کے علاج کے لئے کام کر رہے ہیں جس نے دنیا بھر میں 2 ہزار 9 سو سے زائد افراد کی جانیں لی ہے۔

اسرائیلی حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ’پیش رفت‘ وباء سے نمٹنے میں مددگار ہوگی۔

میگل گلیلی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں اسرائیل کے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس پیشرفت پر میگل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ مزید تیز رفتار پیشرفت ہوگی جس سے ہمیں عالمی کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close