قومینمایاں

گورنر سندھ کی ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سے ملاقات

ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل محمد شعیب ہلال امتیاز(ملڑی) کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ملاقات میں پاکستانی سمندری حدود کے تحفظ ، اس ضمن میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے کردار، اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں ایجنسی کی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈاریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل محمد شعیب ہلال نے کہا کہ انسانوں اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے ضمن میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔ پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کے کنٹرول میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سمندر کی پولیس کا کام کرتی ہے۔ تمام تر چیلنجز کے باوجود پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی کا فریضہ احسن طریقہ سے انجام دیتی رہے گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close