میرا کراچینمایاں

حکومت سندھ نیو کراچی فیکٹری حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے گی, جام اکرام اللہ دھاریجو

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نیو کراچی صباء سینما فیکٹری کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی معاوضہ دے گی جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو بھرپور طبی امداد دی جارہی ہے اور ان کی ضرورت کے مطابق مالی مدد کی جائے گی۔ یہ بات آج انہوں نے نیو کراچی فیکٹری جائے حادثے کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل راجہ ایم بی دھاریجو، ایم ڈی سائٹ پرویز بلو، چیف بوائلر انور خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ابھی تک حادثے کی اصل وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ ہم حادثے کے اصل محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر آئے ہیں کیونکہ وزیر اعلیٰ سندھ کو اس واقعے پر شدید دکھ پہنچا ہے اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ غم زدہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی حتمی رپورٹ آنے پر کچھ کہا جاسکتا ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بھرپور طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے یقین دلایا کہ غفلت برتنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ فیکٹری مالکان اپنی فیکٹریز میں تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات اختیار کریں تاکہ آئندہ اس قسم کے افسوناک واقعات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close