میرا کراچینمایاں

لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبۂ سندھ میں لاک ڈاؤن ختم نہیں کیا گیا۔

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہری لاک ڈاؤن میں ہمارا ساتھ دیں، ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے، دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کر کے اور سماجی فاصلے رکھ کر کورونا پر قابو پایا گیا۔

ترجمان سندھ حکومت نے ایک بار پھر اپیل کی کہ لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close