میرا کراچینمایاں

کراچی کی ہوا مضر صحت ہونے کا انکشاف

گزشتہ شب کیماڑی میں زہریلی گیس یا کیمیکل کے اخراج کے بعد سے کراچی کی ہوا مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد سے کراچی کے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

کیماڑی اور ملحقہ علاقوں میں اگلے 8 سے 10 گھنٹوں کے لیے غیر ضروری سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ شہری بتاتے ہیں کہ ان کا دم گھٹ رہا ہے۔ تمام افراد کو فوری طور پر آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔

اس واقعے کے بعد کیماڑی میں افواہ پھیل گئی کہ چین سے آئے ہوئے کسی کنٹینر کو کھولنے کے بعد علاقے میں وائرس پھیل گیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close