میرا کراچینمایاں

کراچی سےایک اور بچی کی لاش برآمد

راچی کے علاقے سائٹ میں دو روز قبل نالے میں ڈوبنے والی بچی نور فاطمہ کی لاش آج صبح مل گئی، بچی کے والد کے کہنے پر گزشتہ روز ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔

ولیکا اسپتال کے عقب سے گزرنے والے نالے میں ساڑھے تین سال کی نور فاطمہ ہفتے کو ڈوبی تھی جس کی لاش کو علاقہ مکینوں نے آج صبح نکال لیا ۔

نور فاطمہ اپنے بھائی کے ساتھ نالے سے گزرنے والے پل پر کھیل رہی تھی جہاں اس کا پاؤں پھسلا اور وہ نالے میں جاگری ۔

نور فاطمہ کو ریسکیو ادارے سمیت علاقہ مکینوں نے ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی جس کے بعد پاکستان نیوی کے غوطہ خوروں نے بھی گزشتہ روز بچی کی لاش کو ڈھونڈنے کی سرتوڑ کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نور فاطمہ کے والد نے بیٹی کی لاش کو ڈھونڈنے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن رکوا دیا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close