ادھر اُدھر کینمایاں

کراچی شہر کا پارہ 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی شہر کا پارہ 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے کچھ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  60سے70کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان زیادہ ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ میں بھی آندھی اور گرچ چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے، کچھ علاقوں میں معتدل، کچھ میں تیز بارش کاامکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائیکلون ڈپریشن کی صورت میں بھارتی راجستھان اور گجرات میں موجود ہے، ڈپریشن کی موجودگی سمندری ہواؤں کی معطلی کا باعث رہے گی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close