جرائمنمایاں

کراچی کلفٹن میں رواں سال کی دوسری بڑی چوری کی واردات،نامعلوم ملزمان سونا لوٹ کر فرار

کراچی : کلفٹن تین تلوار پررواں سال کی دوسری بڑی چوری کی واردات میں چور سوا کروڑ کا سونا اور 85 لاکھ کیش لے اڑے، پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور سوا 2کروڑ روپے کی واردات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار پررواں سال کی دوسری بڑی چوری کی واردات ہوئی ، واردات میں چور سوا کروڑ کا سونا اور 85 لاکھ کیش لے کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور سوا 2کروڑ روپے کی واردات ہوئی، ملزمان نے تجوری توڑنے کے بعد واردات کی، تجوری میں ڈیڑھ کلو سونا اور 85 لاکھ روپے تھے۔

واردات کے بعد ایس پی کلفٹن توحید رحمان سنار کی دکان پر پہنچ گئے اور بتایا کہ دکان کا مکمل طور پر معائنہ کیا ہے،دکاندار کے ابتدائی بیان سے معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ چور اندر گیا کیسے؟ جیولر شاپ کے شٹر کے چاروں تالے غائب ہیں۔

توحید رحمان کا کہنا تھا کہ چور کبھی تالے ساتھ لے کر جاتا ہے، شیشہ ٹوٹا نا تالہ، چور اندر گیا کیسے، شیشے کا مرکزی دروازہ الیکٹرانک آپریٹنگ سسٹم سے منسلک ہے، شیشے کے درواز پر لاک بدستور لگا ہوا ہے۔

ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ سنار کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے بھی خراب ہیں، چور نے پہلے چابی سےتجوری کھولنے کی کوشش کی، چابی سے کامیابی نہ ہوئی تو تجوری توڑ دی گئی، توحید رحمان

توحید رحمان کا کہنا تھا کہ سنار کے مطابق ڈیڑھ کلو سونا 85 لاکھ کیش چوری کیا گیا، دکان سے مزید شواہد جمع کر رہے ہیں۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں رواں سال کی سب سے بڑی نقب زنی کی واردات ہوئی، نامعلوم ملزمان دکان سے کئی کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close