میرا کراچی

کراچی میں گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف

کراچی کے شہری بیف کھانے میں احتیاط برتیں کیوں کہ کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کلفٹن میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب موجود کچرا کنڈی سے 3 گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں البتہ باقی گوشت اور کھال غائب ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھے کے سر اور آلاشیں پھینک گئے تھے۔

ان لائشوں کو بعد میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی کچرے سمیت اٹھا کر لے گئی۔

ادھر پولیس کی جانب سے اہلِ علاقہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ یہ کس کی کارروائی ہے اور گدھوں کا گوشت کہاں گیا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت بیف یا مٹن بتا کر کسی ہوٹل یا گوشت کی دکان پر بیچا اور شہریوں کو کھلایا جائے گا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close