میرا کراچینمایاں

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں،شہر کا درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری رہنے کا امکان

شہر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جمعے کو گرمی کا پارہ 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوبارہ 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہ سکتی ہیں، شہری صبح 11بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close