میرا کراچینمایاں

کراچی میں آج پارہ 43ڈگری تک جانے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے طاقتور طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں سمدنری ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں جس کے شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہے گی۔ اس دوراں گرد الود ہوائیں چلیں گی جبکہ ہیٹ ویو بھی ہوسکتی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال رکھیں۔اس دوران دمے، الرجی والے افراد گھروں میں رہیں یا احتیاطی تدابیر کرکے باہر نکلیں۔ آنکھوں پر گلاس کا استعمال کریں جبکہ دمے یا مختلف الرجی سے شکار ہونے والے افراد بھی گھروں میں رہیں۔گرد الود ہوائیں مختلف اقسام کی الرجی کا باعث ہوسکتی ہیں۔

 

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہروفیسر طارق رفیع نے بتایاکہ گرد الود ہواوں سے ناک اورحلق میں الرجی ہوسکتی ہے جبکہ پھیپھڑوں کے امراض کا شکار افراد کو انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close