جرائمنمایاں

کراچی لائٹ ہاؤس ڈکیتوں سے مزاحمت پر فائرنگ سے تاجر جاں بحق

کراچی کے لائٹ ہاؤس ميں ڈکیتوں سے مزاحمت پر فائرنگ سے تاجر جاں بحق ہوگیا۔
سی سی سی ٹی وی فوٹيج ميں 2 ملزمان کو دکان ميں لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار باہر موجود رہا۔
واردات کے بعد تینوں ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہونے لگے تو تاجر نے اسٹول مارنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے تاجر دانش جاں بحق ہوگیا۔
لائٹ ہاؤس کے تاجروں نے احتجاجاً دکانيں بند کر دی ہيں جبکہ پولیس کی نفری جائے وقوع پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں روزانہ ہی ڈکیتی کے واقعات سامنے آتے ہیں اور بعض افراد کی ڈکیتی مزاحمت پر جان چلی جاتی ہے۔ پولیس اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے پر ناکام ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close