شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں        کراچی سے لاپتہ ہونیوالی تیسری لڑکی نے بھی نکاح کرلیا        گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف        وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی        نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا نو ٹی فکیشن جاری کردیا    

کراچی والے ہوشیار ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

Spread the love
.محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کل بروز جمعہ اور ہفتےگرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 15 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دوپہر کے بعد خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر سول اسپتال سکھر سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں اور ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں، ساتھ ہی پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
Tags:

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ISLAM



TAGS