جرائمنمایاں

بھارتی فنڈنگ سے چلنے والی تنظیم ایس آر اے کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فنڈنگ سے چلنے والی تنظیم ایس آر اے کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے.
گرفتار دہشت گرد شہر قائد میں قائداعظم ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنارہے تھے.

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے کلاشنکوف، 6کلو بارودی مواد اور دستی بم سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا.گرفتار دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بھارتی خفیہ ایجنسی را چلا رہی ہے.
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق نیٹ ورک کو قوم پرست علحیدگی پسند کا دہشتگرد اضغر شاہ چلا رہا ہے.دہشتگرد افغانستان میں رپورش ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطوں میں بھی ملوث ہے.
ایس ایس پی فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد محمد بچل نے 19 جون 2020 کو گھوٹکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ دوسرا گرفتار دہشتگرد سہیل احمد بھٹو 19 جون 2020 کولاڑکانہ میں اسکول پر دستی بم حملے میں ملوث ہے.

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close