کراچی پولیس کی نارتھ ناظم آباد کے بنگلےمیں کارروائی، 11 سالہ لڑکی بازیاب Spread the love کراچی: پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں بنگلے سے 11 سالہ نوعمر لڑکی کو بازیاب کراکے والدین کے حوالے کردیا ، لڑکی گھریلو ملازمہ ہے ۔ مالک نے بیٹے کے پاؤں پر گرم پانی غلطی سے گرنے پر حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا ، پولیس حکام کے مطابق چھاپہ مار کارروائی نارتھ ناظم آباد بلاک این میں تیموریہ کے علاقے میں کی گئی جہاں نعمان نامی شہری کے بنگلے پر چھاپہ مارا گیا ، کارروائی سندھ پولیس کے چائلڈ اینڈ ویمن پروٹیکشن سیل کی جانب سے کی گئی ، واقعے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ نعمان نامی شہری نے ڈیفنس میں واقع اپنے بنگلے میں مذکورہ لڑکی کو کام پر رکھا تھا لیکن بعد میں وہ اسے اپنے نارتھ ناظم آباد والے بنگلے پر لے آیا ، ملازمہ بچی سے غلطی سے گرم پانی نعمان کے بیٹے کے پائوں پر گرگیا جس پر نعمان نے بچی کو حبس بے جا میں رکھا اور والدین سے پچیس ہزار روپے طلب کیے ، غریب والدین نے واقعے سے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کراکے نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ RELATED کراچی دھماکوں سے متعلق تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات شہر قائد کے علاقے کھارادر میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون سپردخاک سی ٹی ڈی کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 افراد گرفتار غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے کے 6 افسران کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں مقدمہ درج