میرا کراچینمایاں

کراچی کے شہریوں کا سینٹرل جیل کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ

کراچی شہر کے بیچوں بیچ سینٹرل جیل کا قیام اطراف کی آباد ی کے لیےعذاب بن گیا ہے۔

سکیورٹی خدشات کے باعث لگائے گئے جیمرز سے علاقے میں موبائل فون سروس کئی سال سے معطل ہے جس سے نیو ٹاؤن ، پی آئی بی، جمشید روڈ، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی اور دیگر علاقوں کی آبادی متاثر ہو رہی ہے۔

ایمرجنسی کال کی سہولت کے بغیر لوگوں کی عام زندگی کے معاملات ہی نہیں بلکہ کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، شہریوں نے سینٹرل جیل کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ جیل کی سکیورٹی کے نام پر عام لوگوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنا کسی طرح بھی درست نہیں، جیل کے اندر موبائل فون سروس بحال ہے تو باہر کی سروس بند کرنے کی کیا تُک ہے؟

 ماضی میں سینٹرل جیل میں کیے گئے آپریشن کے دوران قیدیوں سے بڑی تعداد میں موبائل فون برآمد ہونے سے جیل کے اندر موبائل نیٹ ورک فعال ہونے کا انکشاف ہو چکا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close