میرا کراچینمایاں

کراچی میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر سختی سے پیش آنے کاحکم نامہ جاری

کراچی میں شارع فیصل پر ایک موٹر سائیکل پر 2 پولیس اہلکاروں کے سفر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کراچی پولیس چیف نے گزشتہ دنوں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر سختی سے پیش آنے کاحکم نامہ جاری کیاہے ، تاہم پولیس کی ہی جانب سے ان احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

اس واقعے سے متعلق پولیس کا موقف ہے کہ شہر میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 3 پولیس اہلکاروں سمیت 1406 شہریوں کے چالان کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو ڈبل سواری کی پابندی پر عملدرآمد کرانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

 محکمہ داخلہ سندھ نے گزشتہ روز ڈبل سواری پر پولیس، صحافیوں اور خواتین کو دیا گیا استثنیٰ واپس لے لیا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close