سیاسی باتیںنمایاں

سندھ حکومت کی وجہ سے کراچی کے تاجر معاشی بحران کا شکار ہورہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ سندھ حکومت کا رویہ برداشت نہیں کریں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کورونا نہیں پیٹ ”بھرونا” پالیسی پر گامزن ہے۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کے ساتھ ہیں، کراچی کے ساتھ سندھ حکومت کا رویہ برداشت نہیں کریں گے۔ کراچی میں معاشی سرگرمیوں پر سندھ حکومت دہشتگرد بن چکی ہے۔ کراچی کے تاجروں کو حراساں کیا جارہا ہے، سندھ حکومت کراچی میں تاجروں سے بھتے لے رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کاروبار کے لئے بھی طبقاتی نظام قائم کیا ہوا ہے، من پسند افراد کو 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت ہے۔ سندھ حکومت ملکی معیشت پر کالی ضرب بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی وجہ سے کراچی کے تاجر معاشی بحران کا شکار ہورہے ہیں، عام دکانداروں کو پولیس کے ذریعے تنگ کیا جارہا ہے۔ پورے ملک میں سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، سندھ حکومت ناکام نظر آرہی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close