ادھر اُدھر کینمایاں

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستوری) کے وفد کی صدر راشد عزیز کی سربراہی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستوری) کے صدر راشد عزیز کی سربراہی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مختلف مشکلات اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز نے کورونا جیسے وبائی مرض کے دور میں یونین کی طرف سے فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کے اجراء کےاعلان کو سراہا اور تجویز دی کہ صحت کارڈ کا اجراء سندھ اور بالخصوص کراچی کے صحافیوں سے کیا جائے۔جس پر گورنر سندھ کی جانب سے اس تجویز کو سراہااور اس پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کورونا جیسی وبائی بیماری کے اس دور میں صحافی حضرات نے بھی کو رونا واریئرز کی حیثیت سے مختلف بیداری مہموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

آج پوری دنیا اس وبائی مرض سے دوچار ہے اور ہر شخص کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ اس وبائی مرض کے حوالے سے معاشرے کو آگاہ کرنے میں صحافیوں کی زیادہ ذمہ داری ہے۔وہ ماسک پہننے ، مناسب فاصلے اور صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی پروگراموں کے ذریعے پیغام پھیلائیں۔

خاص طور پر دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جانی چاہئے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ این سی او سی / حکومت کے رہنما اصولوں پر عمل کریں اور اس عزم کے ساتھ اپنے اور دوسروں کا دفاع کریں۔حکومت تعمیری صحافت کو فروغ دینے اور صحافی برادری کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ وفد نے ورکنگ صحافیوں کو درپیش مختلف مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا اور اس سلسلے میں کچھ تجاویز پیش کیں

وفد میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور صدر راشد عزیز،سکر یٹری موسیٰ کلیم۔نائب صدر اسلم خان،حماد حسین،عاصم بھٹی،محسن احمد،فہیمدہ یوسفی،عبدالقادر منگریو،جمال خورشید،فرید عالم اور طلعت محمود شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close