میرا کراچینمایاں

کراچی پہلے بھی پی ایس پی کا تھا آج بھی ہے، مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی یکم مارچ کو الفاروق گراؤنڈ میں خواتین کا جلسہ کرے گی پاک سرزمین پارٹی کی خواتین کا جلسہ حالیہ سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ الفاروق گراؤنڈ ڈسٹرکٹ سینٹرل ناظم آباد میں 2 بجے خواتین کے جلسے کا آغاز کر دیا جائے گاہمارے معاشرے میں خواتین کا جلسے میں آنا بہت بڑی بات ہےہماری مائیں، بہنیں اس جلسے میں موجودہ حکمرانوں کے خلاف اپنا فیصلہ دیں گی الحمداللہ ہمارا ہر جلسہ اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑ رہا ہے، ہمارا مقابلہ کسی اور سے نہیں۔آج ہم لاڑکانہ میں جلسہ کر رہے ہیں، سچ دیر سے پھیلتا ہے لیکن دیرپا ہوتا ہے۔جلسہ خواتین کے بعد یہ بحث ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیگی کی کہ کراچی کس کا ہے۔کراچی پہلے بھی پی ایس پی کا تھا اور آج بھی پی ایس پی کا ہے۔کراچی سے جو روشنی پی ایس پی کی صورت میں پھیلی ہے وہ ملک بھر میں جائیگی۔پی ایس پی کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔پی ایس پی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close